بھارت کی ریاستوں اور یونین علاقوں کی فہرست بلحاظ ماضی میں آبادی
From Wikipedia, the free encyclopedia
یہ بھارت کی ریاستوں اور یونین علاقوں کی فہرست بلحاظ ماضی میں آبادی (انگریزی: List of states in India by past population) ہے۔ بھارت اٹھائیس ریاستوں اور نو یونین علاقوں کا اتحاد ہے۔ [1] 2011ء کے مطابق تخمینہ شدہ آبادی 1.210 ارب ہے۔ عوامی جمہوریہ چین کے بعد بھارت دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے۔ بھارت دنیا کے زمینی رقبہ کے 2.4 فیصد پر قائم ہے ہے، لیکن یہ دنیا کی آبادی کے 17.5 فیصد کا گھر ہے۔ [2] سندھ و گنگ کا میدان دنیا کے انتہائی گنجان آباد علاقوں میں شامل ہیں۔ مشرقی ساحلی میدان اور مغربی ساحلی میدان دکن کے ساحلی علاقے بھی بھارت کے گنجان آباد خطے ہیں۔ مغربی راجستھان کا صحرائے تھار دنیا کا ایک انتہائی گنجان آباد صحرا ہے۔ شمالی اور شمال مشرقی بھارت ہمالیہ کے کنارے سرد ویران صحراؤں پر مشتمل ہے جس میں زرخیز وادیاں ہیں۔ رکاوٹوں کی وجہ سے ان ریاستوں میں آبادی کی کثافت کم ہے۔ [3]