جی 20 برسبین اجلاس، 2014ء
From Wikipedia, the free encyclopedia
عالمی تنظیم جی 20 کا نواں سالانہ اجلاس جو 2014ء میں آسٹریلیا کے شہر برسبین میں 15 اور 16 نومبر کو منعقد ہوا[1]۔ اس میں جی 20 کے 17 رکن ممالک کے سربراہان مملکت نے شرکت کی[2]۔ اجلاس کی میزبانی جنوبی برسبین میں برسبین کنونشن و نمائش مرکز میں کی گی[1]۔ اجلاس کو دوران میں آسٹریلوی پولیس کی آج تک کی سب سے بڑی کارگزاری تھی، جس میں 6،000 پولیس والوں نے شرکت کی۔[3]
اجمالی معلومات جی 20 برسبین اجلاس 2014 2014 G-20 Australia summit, میزبان ملک ...
جی 20 برسبین اجلاس 2014 2014 G-20 Australia summit | |
---|---|
لوگو جی 20 برسبین اجلاس 2014، آسٹریلیا | |
میزبان ملک | آسٹریلیا |
تاریخ | 15–16 نومبر 2014 |
مقامات | Brisbane Convention & Exhibition Centre |
شہر | برسبین |
شریک | جی-20 ارکان |
اگلا | روس اجلاس، 2013 |
پچھلا | ترکی اجلاس، 2015 |
ویب سائیٹ | G20 Australia 2014 |
بند کریں
ایک دسمبر 2013ء کو 2014ء کے اجلاس کے لیے برسبین کو سرکاری میزبان شہر قرار دیا گیا تھا[4]۔ برسبین شہر میں 14 نومبر کو عوامی تعطیل کی گئی۔۔[5] 4،000 سے زائد مندوبین اور 2،500 سے زائد ذرائع ابلاغکے نمائندوں کی توقع ظاہر کی گئی تھی[6] موریتانیہ، نیوزی لینڈ، سینیگال، سنگاپور میانمار اور سپین کے سربراہان مملکت کو دعوت دی گئی تھی۔[7]