رشیلیو
From Wikipedia, the free encyclopedia
رشیلیو فرانس کے شہرہ آفاق وزیر اعظم جو فرانس کا سب سے بڑا سیاست دان گذرا ہے۔ اس نے اپنے دور اقتدار میں پروٹسٹنٹ فرقے کی سیاسی قوت ختم کی۔ مگر انھیں مذہبی آزادی ضرور دی۔ امرا کی طاقت کو کمزور کرکے شاہی قوت کو بڑھایا۔ اس کے علاوہ مالیات، فوج اور دیگر محکموں میں قابل قدر اصلاحات نافذ کرکے ملک کو بیش قیمت فائدہ پہنچایا۔ رشیلیو بڑا راسخ العقیدہ رومن کیتھولک تھا۔ بلکہ وہ خود بھی پادری رہ چکا تھا۔ اسی لیے اسے کارڈنیل رشیلیو بھی کہتے ہیں۔ مگر اپنے ذاتی عقائد کے برخلاف اس نے فرانس کی بہتری کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے یورپین سیاست میں پروٹستنٹ طاقتوں کا ساتھ دیا۔
اجمالی معلومات رشیلیو, معلومات شخصیت ...
| ||||
---|---|---|---|---|
(فرانسیسی میں: Armand Jean du Plessis de Richelieu)،(فرانسیسی میں: Armand-Jean du Plessis de Richelieu) | ||||
معلومات شخصیت | ||||
پیدائش | 9 ستمبر 1585ء [1][2][3][4][5][6][7] پیرس | |||
وفات | 4 دسمبر 1642ء (57 سال)[1][8][2][3][4][5][6] پیرس | |||
وجہ وفات | سل | |||
طرز وفات | طبعی موت | |||
رہائش | پیرس | |||
شہریت | مملکت فرانس | |||
مذہب | رومن کیتھولک [9] | |||
عارضہ | سل مرگی [10] | |||
مناصب | ||||
علاقائی اسقف [11][12] | ||||
برسر عہدہ 1605 – 29 اپریل 1624 | ||||
کارڈینل [13] | ||||
برسر عہدہ 5 ستمبر 1622 – 1642 | ||||
دیگر معلومات | ||||
مادر علمی | جامعہ پیرس | |||
تعلیمی اسناد | پی ایچ ڈی | |||
پیشہ | سیاست دان [14]، سفارت کار ، آرٹ کولکٹر ، مصنف [15]، قس ، کاتھولک اسقف [16] | |||
پیشہ ورانہ زبان | فرانسیسی [17][18] | |||
عسکری خدمات | ||||
عہدہ | لیفٹیننٹ جنرل | |||
دستخط | ||||
درستی - ترمیم |
بند کریں