فنی سمندری طوفان
From Wikipedia, the free encyclopedia
فنی سمندری طوفان (انگریزی: Cyclone Fani، بنگالی: ফণী) بھارت کی ریاست اوڈیشا میں آیا۔ یہ طوفان 2013ء میں پھیلین طوفان کے طور پر شروع ہوا۔ انتہائی شدید سمندری طوفان فنی بہت شدید نوعیت کا استوائی سمندری طوفان یعنی سائیکلون تھا جو اوڑیسہ اور بنگلہ دیش کے ساحل سے ٹکرایا۔ 2019 میں بحرِ ہند کے طوفنی موسم میں یہ پہلا شدید نوعیت کا سمندری طوفان تھا۔ اس کی ابتدا 26 اپریل کو سماٹرا کے مغرب میں ہوا کے دباؤ میں کمی سے ہوئی۔ سمندری طوفان کے مشترکہ مرکز برائے اطلاع نے شمالی بحرِ ہند میں تلاطم دیکھا اور اسے 01B کا نام دیا۔ فنی نے آہستہ آہستہ مغرب کا رخ کیا اور راستے میں اس کی شدت بڑھتی گئی۔ دو روز بعد اس کی شدت اتنی بڑھ گئی کہ اسے نام دے دیا گیا۔ یہ سال کا دوسرا سمندری طوفان تھا جسے نام دیا گیا۔ فنی شمال کو بڑھا مگر اوپر کو اٹھتی ہوا کی وجہ سے اس کی شدت توقع کے مطابق نہ بڑھ سکی۔ اس ہوا کے اثر سے نکلنے کے بعد فنی نے تیزی سے شدت اختیار کی اور 30 اپریل 2019 کو انتہائی شدید نوعیت کا سمندری طوفان بن گیا۔ 2 مئی کو اس کی شدت اپنی انتہا کو پہنچی جو کیٹیگری 4 کے ہری کین کے برابر ہوتی ہے۔ فنی کی شدت زمین سے ٹکرانے تک برقرار رہی اور وہاں پہنچنے کے بعد اس کی شدت تیزی سے کم ہو گئی۔ اگلے روز فنی عام طوفان کی شکل میں کلکتہ سے گذرا اور پھر 4 مئی کو صبح 9 بجے نہ ہونے کے برابر رہ گیا۔
انتہائی شدید طوفانی آندھی (IMD scale) | |
---|---|
درجہ 4 کا طوفان (SSHWS) | |
فانی 2 مئی کو اپنی انتہائی شدید حالت میں اڑیسہ میں 2019 | |
آغاز | اپریل 26 2019 |
منتشر | 5 مئی 2019 |
ہوائیں | 3-minute sustained: 215 کلومیٹر/گھنٹہ (130 میٹر فی گھنٹہ) 1-minute sustained: 250 کلومیٹر/گھنٹہ (155 میٹر فی گھنٹہ) |
دباؤ | 937 hPa (mbar); 27.67 inHg |
اموات | 89 |
نقصان | $1.81 بلین |
متاثرہ علاقے | نکوبار جزائر، سری لنکا، مشرقی بھارت، بنگلہ دیش، بھوٹان |