کولکاتا
مغربی بنگال کا ایک شہر / From Wikipedia, the free encyclopedia
کولکاتا یا کلکته (انگریزی: Kolkata؛ (بنگالی: কলকাতা)؛ تلفظ:/koʊlˈkɑːtɑː/ ؛بنگالی تلفظ: [kolkat̪a]) جس کا سرکاری نام سنہ 2001ء سے قبل کلکتہ (انگریزی: Calcutta؛ تلفظ: /kælˈkʌtə/) تھا (اردو میں معمولاً کلکتہ ہی کہتے ہیں)، بھارت کی ریاست مغربی بنگال کا دار الحکومت ہے جو دریائے ہوگلی کے مشرقی کنارے پر واقع ہے اور مشرقی بھارت کا اہم تجارتی، ثقافتی اور تعلیمی مرکز ہے۔ کولکاتا بندرگاہ بھارت کی قدیم ترین اور واحد اہم دریائی بندرگاہ ہے۔
کلکتہ Calcutta | |
---|---|
میگا شہر | |
اوپر سے گھڑی وار: وکٹوریہ میموریل، سینٹ پال کیتھیڈرل، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ، ہاوڑہ پل، سٹی ٹرام لائن، ودیاساگر پل | |
عرفیت: خوشی کا شہر محلات کا شہر[1] بھارت کا ثقافتی دار الحکومت[2][3][4][5][6] | |
مغربی بنگال میں کولکاتا کا مقام | |
متناسقات: 22°34′22″N 88°21′50″E | |
ملک | بھارت |
ریاست | مغربی بنگال |
ڈویژن | پریزیڈینسی |
ضلع | کولکاتا[upper-alpha 1] |
حکومت | |
• قسم | میئر کونسل |
• مجلس | کے ایم سی |
• میئر | سووان چیٹرجی[7] |
• شیرف | رنجیت ملک[8] |
• پولیس کمشنر | راجیو کمار[9] |
رقبہ[10] | |
• میگا شہر | 185.00 کلومیٹر2 (71.43 میل مربع) |
• میٹرو | 1,886.67 کلومیٹر2 (728.45 میل مربع) |
بلندی | 9 میل (30 فٹ) |
آبادی (2011)[10][11] | |
• میگا شہر | 4,496,694 |
• درجہ | ساتواں |
• کثافت | 24,000/کلومیٹر2 (63,000/میل مربع) |
• میٹرو[12][13] | 14,112,536 14,617,882 (توسیعی شہری علاقہ) |
• میٹرو درجہ | تیسرا |
نام آبادی | کولکاتن |
منطقۂ وقت | بھارتی معیاری وقت (UTC+05:30) |
ڈاک اشاریہ رمز | 700 001 تا 700 162 |
ٹیلی فون کوڈ | +91-33 |
گاڑی کی نمبر پلیٹ | ڈبلیو بی 01 تا ڈبلیو بی 10، ڈبلیو بی 19 تا ڈبلیو بی 22 |
اقوام متحدہ کوڈ برائے تجارت اور ٹرانسپورٹ مقامات | IN CCU |
میٹرو جی ڈی پی | $60 تا $150 بلین (مساوی قوت خرید)[14][15][16] |
دفتری زبان | بنگلہ[17] |
ویب سائٹ | www |
|
2011ء میں شہر کی آبادی 4.5 ملین، جبکہ شہر اور اس کے مضافات کی آبادی 14.1 ملین تھی جو اسے بھارت کا تیسرا بڑا میٹروپولیٹن علاقہ بناتی ہے۔ کولکاتا میٹروپولیٹن علاقے کی معیشت کا حالیہ تخمینہ 60 تا 150 بلین امریکی ڈالر (مساوی قوتِ خرید خام ملکی پیداوار ) تھا، جو اسے ممبئی اور دہلی کے بعد بھارت کا تیسرا سب سے زیادہ پیداواری میٹروپولیٹن علاقہ بناتا ہے۔[14][15][16]
اپنے بہترین محل وقوع کی وجہ سے کولکاتا کو "مشرقی بھارت کا داخلی دروازہ" بھی کہا جاتا ہے۔ یہ نقل و حمل کا اہم مرکز، وسیع مارکیٹ تقسیم مرکز، تعلیمی مرکز، صنعتی مرکز اور تجارتی مرکز ہے۔ کولکاتا کے قریب دریائے ہوگلی کے دونوں کناروں پر بھارت کے زیادہ تر پٹ سن کے کارخانے واقع ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں موٹر گاڑیاں تیار کرنے کی صنعت، کپاس-کپڑے کی صنعت، کاغذ کی صنعت، مختلف قسم کی انجینئری کی صنعت، جوتوں کی صنعت، ہوزری صنعت اور چائے فروخت کے مراکز وغیرہ بھی موجود ہیں۔