ہیملٹن، انٹاریو
From Wikipedia, the free encyclopedia
ہیملٹن کا شہر کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کا ساحلی شہر ہے۔ جب جارج ہیملٹن نے ڈیورنڈ کا فارم 1812ء کی جنگ کے فوراً بعد خریدا تو اس جگہ کا نام انھوں نے ہیملٹن رکھا۔ جلد ہی یہاں لوگ بہت بڑی تعداد میں آ کر بسنے لگے اور جھیل اونٹاریو کے مغرب میں گولڈن ہارس شو کے علاقے میں اسے صنعتی مرکز کا درجہ مل گیا۔ یکم جنوری 2001ء کو ہیملٹن کے شہر اور دیگر مضافات کو ملا کر میونسپلٹی بنا دی گئی۔ یہاں کے باشندوں کو ہیملٹونین کہتے ہیں۔ 1981ء سے یہ میٹروپولیٹن کا علاقہ کینیڈا میں 9ویں اور اونٹاریو میں تیسرے نمبر پر بڑا علاقہ ہے۔ روایتی طور پر مقامی معیشت پر سٹیل اور بھاری صنعتوں کا غلبہ رہا ہے۔ پچھلی دہائی میں البتہ یہ رحجان خدمات اور بالخصوص صحت کی سہولیات کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ہیملٹن ہیلتھ سائنسز میں تقریباً 10000 افراد کام کر رہے ہیں اور یہ تقریباً 22 لاکھ افراد کو صحت کی سہولیات مہیا کر رہا ہے۔ ہیملٹن میں رائل بوٹینیکل گارڈن، کینیڈین وار پلین ہیریٹیج میوزیم، بروس ٹریل، میک ماسٹر یونیورسٹی اور موہاک کالج موجود ہیں۔ اپنے محل وقوع کی وجہ سے ٹی وی کے بہت سارے ڈرامے اور فلمیں یہاں بنائی گئی ہیں۔
شہر | |
City of Hamilton | |
Counter Clockwise from the Top: View of Downtown Hamilton from Sam Lawrence Park, Hamilton City Hall, Bayfront Park Harbour Front Trail, Historic Art Deco and Gothic Revival Pigott Building complex, ویبسٹر آبشار, Dundurn Castle | |
عرفیت: "Ambitious City", "The Hammer", "Steeltown"[1][2][3] | |
نعرہ: Together Aspire – Together Achieve | |
کینیڈا کے صوبہ انٹاریو میں واقع | |
ملک | کینیڈا |
صوبہ | انٹاریو |
Incorporated | June 9, 1846[4] |
حکومت | |
• ناظم شہر | Fred Eisenberger |
• City Council | Hamilton, Ontario City Council |
• MPs | List of MPs
|
• MPPs | List of MPPs
|
رقبہ[5] | |
• شہر | 1,138.11 کلومیٹر2 (439.43 میل مربع) |
• زمینی | 1,117.11 کلومیٹر2 (431.32 میل مربع) |
• آبی | 21 کلومیٹر2 (8 میل مربع) |
• شہری | 227.70 کلومیٹر2 (87.92 میل مربع) |
• میٹرو | 1,371.76 کلومیٹر2 (529.64 میل مربع) |
بلند ترین پیمائش | 324 میل (1,063 فٹ) |
پست ترین پیمائش | 75 میل (246 فٹ) |
آبادی (2011)[5][6] | |
• شہر | 519,949 (10th) |
• کثافت | 465.4/کلومیٹر2 (1,205/میل مربع) |
• میٹرو | 721,053 (9th) |
• نام آبادی | Hamiltonian |
[7] | |
منطقۂ وقت | EST (UTC−5) |
• گرما (گرمائی وقت) | EDT (UTC−4) |
Postal code span | L0R, L8E to L8W, L9A to L9C, L9G to L9H, L9K |
ٹیلی فون کوڈ | 226, 289, 519 and 905 |
ویب سائٹ | www |