بین الاقوامی صوتیاتی ابجد
From Wikipedia, the free encyclopedia
بین الاقوامی صوتیاتی ابجد ایک ایسا نظام ہے جس میں صوتی آوازوں کو حروف کی شکل میں لکھا جاتا ہے۔ اس نظام میں تقریباً ہر زبان کی ہر قسم کی آوازوں کے لیے مخصوص حروف موجود ہیں۔ اسے 1886ء میں انٹرنیشنل فونیٹک ایسوسی ایشن نے بنایا۔ اسے عام طور علم زبانیات میں اساتذہ اور طلبہ استعمال کرتے ہیں اس کے علاوہ اسے ویکیپیڈیا اور ٹرانسلیٹر دنیا کی زبانوں کا صحیح تلفظ ظاہر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر غ کی آواز کے لیے آئی پی اے میں ɣ کی علامت استعمال ہوتی ہے آئی پی اے میں اس وقت 107 حروف اور 52 اعلامات استعمال ہوتی ہیں۔ علامات کو حروف کے ساتھ جوڑ کر مزید آوازیں حاصل کی جاتی ہیں۔
اجمالی معلومات بین الاقوامی صوتیاتی ابجد, قِسم ...
بین الاقوامی صوتیاتی ابجد | |
---|---|
قِسم | الفابیٹ، ابجد |
زبانیں | کسی بھی زبان کا صوتی آوازوں اور تلفظ ظاہر کرنے کا لیے |
مدّتِ وقت | since 1888 |
بنیادی نظام |
رومن الفابیٹ
|
بند کریں