اللو ارجن
بھارتی تیلگو اداکار / From Wikipedia, the free encyclopedia
اللو ارجن (تیلگو: అల్లు అర్జున్ ؛ پیدائش: 8 اپریل 1983ء، چنائی، تمل ناڈو، بھارت) ایک بھارتی فلم اداکار ہیں، جو تیلگو زبان کی فلموں میں کام کرتے ہیں۔ برسوں سے تیلگو سنیما سے منسلک ایک خاندان میں ان کی پیدائش ہوئی۔ آپ بھارتی پروڈیوسر اللو ارویند کے بیٹے، تیلگو اور ہندی اداکار چرن جیوی کے بھتیجے اور رام چرن کے چچا زاد بھائی ہیں۔ انھوں نے 2 نندی اعزاز اور 5 فلم فئیر اعزاز جیتے ہیں۔[2][3]
اللو ارجن | |
---|---|
(انگریزی میں: Allu Arjun)،(تیلگو میں: అల్లు అర్జున్) | |
اللو ارجن، 2015ء میں | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | (1983-04-08) 8 اپریل 1983 (عمر 41 برس) چینائی، تمل ناڈو |
رہائش | حیدر آباد، تلنگانہ، بھارت |
قومیت | بھارتی |
دیگر نام | بنی، اسٹائلش اسٹار، مللو ارجن |
آبائی علاقہ | پالاکول |
زوجہ | سنیہا ریڈی (شادی۔ 2011ء تا حال) |
تعداد اولاد | |
والدین | اللو ارویند اللو نرملہ |
والد | اللو اراوند |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکار، پروڈیوسر، ڈانسر، پس پردہ گلوکار |
مادری زبان | تیلگو |
پیشہ ورانہ زبان | تیلگو |
اعزازات | |
IMDB پر صفحات[1] | |
درستی - ترمیم |
اللو ارجن نے بطور ہیرو فلمی سفر کا آغاز فلم گنگوتری (2003ء) سے کیا، پھر 2004ء کی فلم آریہ میں یکطرفہ محبت کرنے والے طالب علم کا کردار نبھایا۔ اس فلم کے بعد نوجوانوں میں اللو ارجن کا تختہ بیٹھ گیا۔[4][5][6] اگر چہ ابتدائی فلموں میں انھیں زیادہ پزیرائی نہیں ملی تھی، مگر آریہ فلم کے سیکوئل آریہ 2 نے اللو ارجن کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
اللو ارجن کی تمام فلمیں ملیالم اور ہندی زبان میں ڈب ہو چکی ہیں۔ شمالی بھارت، بنگلہ دیش اور پاکستان میں آپ کے خاصے شائقین ہیں، جو آپ کی فلموں کے ہندی ڈب ورژن کو بڑے شوق سے دیکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ ریاست کیرلا میں آپکو مللو ارجن کے نام سے جانا جاتا ہے۔
آپ جنوبی ہند کے واحد اداکار ہیں جن کی فلموں سرئنوڈو اور دوواڈا جگناتھم کے ہندی ڈب ورژن نے یوٹیوب پر 15 کروڑ ویوز حاصل کیے۔ ان کی بعض فلمیں تمل زبان میں بھی ڈب اور دوبارہ (ری میک) بنائی جاچکی ہیں۔ 2018ء تک آپ جنوبی ہند کے واحد اداکار تھے جنہیں فیس بک کے باضابطہ اکاؤنٹ پر 1 کروڑ سے زیادہ پسند (لائکس) تھے۔[7][8][9][10]