عمران خان
سابقہ وزیر اعظم پاکستان اور کرکٹ کھلاڑی / From Wikipedia, the free encyclopedia
عمران احمد خان نیازی پاکستانی سیاست دان اور سابقہ کرکٹ کھلاڑی اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ بھی ہیں۔ اس سے پہلے وہ 2002ء تا 2007ء اور 2013ء تا 2018ء تک پاکستان قومی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ سیاست میں قدم رکھنے سے قبل عمران خان ایک کرکٹر اور مخیر تھے۔ انھوں نے دو دہائیوں تک بین الاقوامی کرکٹ کھیلی اور بعد میں خدمت خلق کے منصوبے بنائے جیسے کہ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سینٹر اور نمل کالج وغیرہ۔[18][19] عمران خان کی پیدائش لاہور میں اونچے درمیانے طبقے کے نیازی پشتون خاندان میں ہوئی، ان کے والد انجینئر اکرام اللہ خان نیازی تھے، عمران خان نے ابتدائی تعلیم ایچیسن کالج لاہور پھر رائل گرائمر اسکول ویلسٹڑ انگلینڈ اور بعد میں کیبل کالج آکسفورڈ سے حاصل کی۔ انھوں نے 13 سال کی عمر میں کرکٹ کھیلنا شروع کر دی تھی۔[20]
اس صفحہ کو محفوظ کر دیا گیا ہے؛ استفسارِ وجوہات اور متعلقہ گفتگو کے لیے تبادلۂ خیال کا صفحہ استعمال کریں۔ |
عمران خان | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
مناصب | |||||||
قائدِ جماعت | |||||||
آغاز منصب 25 اپریل 1996 | |||||||
در | پاکستان تحریک انصاف | ||||||
رکن قومی اسمبلی | |||||||
رکن مدت 10 اکتوبر 2002 – 3 نومبر 2007 | |||||||
حلقہ انتخاب | حلقہ این اے۔71 | ||||||
| |||||||
چانسلر | |||||||
برسر عہدہ 7 دسمبر 2005 – 2014 | |||||||
در | بریڈفورڈ یونیورسٹی | ||||||
| |||||||
رکن چودہویں قومی اسمبلی پاکستان | |||||||
رکن مدت 11 مئی 2013 – 31 مئی 2018 | |||||||
حلقہ انتخاب | حلقہ این اے۔56 | ||||||
پارلیمانی مدت | چودہویں قومی اسمبلی | ||||||
| |||||||
رکن پندرہویں قومی اسمبلی پاکستان | |||||||
رکن مدت 13 اگست 2018 – 11 اپریل 2022 | |||||||
حلقہ انتخاب | حلقہ این اے-95 (میانوالی-1) | ||||||
پارلیمانی مدت | پندرہویں قومی اسمبلی | ||||||
وفاقی وزیر داخلہ [1] | |||||||
برسر عہدہ 18 اگست 2018 – 18 اپریل 2019 | |||||||
وزیر اعظم پاکستان (22 ) | |||||||
برسر عہدہ 18 اگست 2018 – 10 اپریل 2022 | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 5 اکتوبر 1952ء (72 سال)[2][3][4] لاہور | ||||||
رہائش | اسلام آباد | ||||||
شہریت | پاکستان | ||||||
نسل | پشتون [5] | ||||||
آنکھوں کا رنگ | بھورا | ||||||
مذہب | اسلام [6] | ||||||
جماعت | پاکستان تحریک انصاف | ||||||
زوجہ | جمائما گولڈ سمتھ (16 مئی 1995–22 جون 2004) ریحام خان (8 جنوری 2015–30 اکتوبر 2015) بشریٰ بی بی (18 فروری 2018–) | ||||||
ساتھی | سیتا وائٹ (1987–1991) بشریٰ بی بی (1 جنوری 2018–18 فروری 2018)[7][8][9][10][11][12] ایما سارجنٹ (1982–1986) عائلہ ملک (جنوری 2011–جنوری 2015)[13] | ||||||
اولاد | سلیمان عیسی خان [14]، قاسم خان [14] | ||||||
تعداد اولاد | |||||||
والد | اکرام اللہ خان نيازى [14] | ||||||
والدہ | شوکت خانم | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | کیبل کالج ایچی سن کالج رائل گرائمر اسکول ووسٹر جامعہ اوکسفرڈ | ||||||
پیشہ | سیاست دان ، کرکٹ کھلاڑی ، آپ بیتی نگار ، سرمایہ کار [15] | ||||||
مادری زبان | اردو | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | اردو [16][17]، انگریزی [17] | ||||||
کھیل | کرکٹ | ||||||
کھیل کا ملک | پاکستان | ||||||
اعزازات | |||||||
دستخط | |||||||
IMDB پر صفحات | |||||||
درستی - ترمیم |
ابتدائی طور پر اپنے کالج کے لیے کھیلا اور بعد میں ویلکیسشائر کے لیے، عمران خان نے 18 سال کی عمر میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت اختیار کی اور اسی سال انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز برمنگھم میں انگلینڈ کے خلاف 1971ء سیریز سے کیا۔ آکسفورڈ سے گریجویشن کے بعد، انھوں نے 1976ء میں پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کا آغاز کیا اور 1992ء تک کھیلا۔ انھوں نے 1982ء اور 1992ء کے درمیان میں ٹیم کے کپتان کے فرائض بھی سر انجام دیے۔[21] خاص طور پر ان کی قیادت میں 1992ء میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے 1992ء کے ورلڈ کپ میں فتح یاب رہی۔[22]