ہندوستان
ہندوستان؛ برصغیر پاک و ہند کے پورے یا کسی حصے کے لیے تاریخی اور جغرافیائی اصطلاح ہے۔ / From Wikipedia, the free encyclopedia
ہندوستان (فارسی: هندوستان تلفظ (معاونت·معلومات)) جس کا تلفظ (ہندُوستان یا ہندوستاں) سے ہوتا ہے، اس کی مختصر شکل ہند (هند) ہے،[1] جو ہندوستان کے لیے فارسی میں بھی مستعمل ہے، بڑے پیمانے پر برصغیر ہند؛ جسے بعد میں اس کے باشندوں نے ہندی–اردو (ہندوستانی) میں استعمال کیا۔[2][3][4][5] برصغیر کے دیگر ناموں میں جمبُو دویپ، بھارت اور انڈیا شامل ہیں۔ تقسیم ہند کے بعد؛ یہ جمہوریہ ہند کے تاریخی نام کے طور پر استعمال ہوتا رہا۔[6][7][8]
ہندوستان کا ایک ثانوی معنی شمالی ہندوستان میں ہند گنگا میدان کے لیے جغرافیائی اصطلاح کے طور پر ہے۔[9]