سقراط
From Wikipedia, the free encyclopedia
سقراط [ق م 470–399] (Socrates) (یونانی: Σωκράτης؛ تلفظ /ˈsɒkrətiːz/;[7] یونانی تلفظ: سوکراتیس) دنیائے فلسفہ کا سب سے عظیم اور جلیل المرتبت معلم ہے، جس نے پانچویں صدی قبل مسیح میں یونان میں مغربی فلسفہ کی بنیاد رکھی۔ میلاد مسیح سے 470 سال پہلے یونان کے معروف شہر ایتھنز میں پیدا ہوا۔ اس کی ابتدائی زندگی کے بارے میں تحریری شواہد ناپید ہیں۔ تاہم افلاطون اور مابعد فلاسفہ کے حوالے بتاتے ہیں کہ وہ ایک مجسمہ ساز تھا، جس نے حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہوکر کئی یونانی جنگوں میں حصہ لیا اور دادِ شجاعت پائی۔ تاہم اپنے علمی مساعی کی بدولت اُسے گھر بار اور خاندان سے تعلق نہ تھا۔ احباب میں اس کی حیثیت ایک اخلاقی و روحانی بزرگ کی سی تھی۔ فطرتاً سقراط، نہایت اعلیٰ اخلاقی اوصاف کا حامل، حق پرست اور منصف مزاج استاد تھا۔ اپنی اسی حق پرستانہ فطرت اور مسلسل غور و فکر کے باعث اخیر عمر میں اس نے دیوتاووں کے حقیقی وجود سے انکار کر دیا، جس کی پاداش میں جمہوریہ ایتھنز کی عدالت نے 399 قبل مسیح میں اسے موت کی سزا سنائی۔ اور سقراط نے حق کی خاطر زہر کا پیالہ پی لیا۔ روایات کے مطابق اس نے پائزن آف ہام لاک‘‘نامی زہر کا پیالہ پی کر خود کشی کرنا تھی۔
سقراط | |
---|---|
(قدیم یونانی میں: Σωκράτης) | |
سقراط | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 470 ق م[1] Deme Alopece، ایتھنز |
وفات | 399 ق م (عمر تقریبا۔ 71 سال) ایتھنز |
رہائش | قدیم ایتھنز |
قومیت | یونانی |
عارضہ | مرگی |
عملی زندگی | |
تلمیذ خاص | افلاطون ، زینوفون ، اینٹی شینز ، ارسطیفوس ، الکبیدش |
پیشہ | فلسفی [2][3]، معلم [3]، مصنف [4]، ماہر حیاتی اخلاقیات [5] |
پیشہ ورانہ زبان | قدیم یونانی [6] |
شعبۂ عمل | فلسفہ ، علمیات ، اخلاقیات |
مؤثر | اناکسا غورث ، فلسفۂ ما قبل سقراط ، سوفسطائی |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |